پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا امکان اوگراآج وزارت پٹرولیم کو سمری بھیجے گی

پٹرول کی قیمت میں 2 ، ڈیزل اورلائٹ ڈیزل 50 پیسے اور مٹی کے تیل میں 10 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے


Monitoring Desk February 27, 2014
پٹرول کی قیمت میں 2 ، ڈیزل اورلائٹ ڈیزل 50 پیسے اور مٹی کے تیل میں 10 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے ، ڈیزل میں 50 پیسے، لائٹ ڈیزل میں بھی 50 پیسے اور مٹی کے تیل میں 10 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا اس ضمن میں سمری آج (جمعرات) وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا۔