وزیراعظم کی بی این پی سربراہ اخترمینگل کو تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی

خالد محمود  بدھ 20 اپريل 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل سمیت دیگر شامل ہیں۔

فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور قومی امور سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں اختر مینگل کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق تحفظات پر گفتگو کی گئی، جس پر وزیراعظم نے بی این پی کے سربراہ کو تحفظات پر اعتماد میں لیا اور انہیں جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماوں نے ملکی مفاد میں حکومتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی نے آج کی ملاقات کے بعد بھی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔