حرم شریف کی جوپامالی کی گئی یہ اسلام میں درست نہیں، مولانا طارق جمیل

خبر ایجنسی  ہفتہ 30 اپريل 2022
اس معاملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، طارق جمیل کا ٹوئٹر پر پیغام۔ فوٹو : فائل

اس معاملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، طارق جمیل کا ٹوئٹر پر پیغام۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اْن کے وفد پر مسجد نبوی ؐ میں نعرے بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ مسجد نبوی ؐمیں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسجد نبوی ؐمیں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت ہر حال میں مقدم،علی محمدخان

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ  ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے۔

اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہاکہ سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، مسجد نبویؐ میں یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت میں نعرے بازی مناسب نہیں۔ مقدس مقام میں ہونے والا واقعہ عوامی ردعمل تھا لیکن مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔