کراچی میں آج گرد و غبار کے طوفان کا امکان

اتوار کو موسم گرم و خشک رہا، درجہ حرارت 39.5 ڈگری ریکارڈ


Staff Reporter May 02, 2022
اتوار کو موسم گرم و خشک رہا، درجہ حرارت 39.5 ڈگری ریکارڈ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آج (پیر) کو شہر میں گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے جب کہ اتوار کو دوسرے روز بھی موسم گرم و خشک ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہوگی،جس کے اثرات شہر پر گردوغبار کے طوفان کی صورت میں نمایاں ہوسکتے ہیں جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گردوغبار کے طوفان کے علاوہ بارش بھی متوقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع دادو، شہید بے نظیرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری جبکہ عید کے تین روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

مقبول خبریں