انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ

محمد عباس نے 17 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔


Sports Reporter May 07, 2022
محمد عباس نے 17 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں فوٹو:فائل

RAWALPINDI: انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے ٹورنامنٹ میں ہمپشائر کی طرف سے گلوسٹر شائر کی 6وکٹیں اڑا دیں۔

محمد عباس نے 17 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جس کے بعد میچ میں ہمپشائر کے جیتنے کی امید بڑھ گئی۔

میچ کے پہلی اننگ میں ہمپشائر نے 342 رنز بنائے تھے جس کے بدلے میں گلوسسٹر شائر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ہمپشائر کی دوسری اننگز ابھی جاری ہے۔

مقبول خبریں