- پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کا پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف
- ملاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق
- حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
- عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
- حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
- یہ 70کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا
- اعظم سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ
- حادثے میں خاتون کی ہلاکت پر کار سوار پر 63 لاکھ روپے ہرجانہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنرخیبرپختونخوا ایف آئی اے میں پیش
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر
- امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- کراچی سے لاہور جانے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ختم کرنے درخواست مسترد
- کراچی سے حیدآباد جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 افراد لاپتہ
شان مسعود اوپننگ پوزیشن قربان کرنے پر آمادہ

کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہوں، بیٹنگ آرڈر کی کبھی شکایت نہیں کروں گا،بیٹر۔ فوٹو: فائل
کراچی: شان مسعود اوپننگ پوزیشن قربان کرنے پر آمادہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی باعث افتخار ہوگی۔
پاکستانی بیٹر شان مسعود ان دنوں کائونٹی کرکٹ میں خوب دھوم مچا رہے ہیں، ان کے بیٹ سے رنز کا طوفان جاری ہے مگر دل میں بدستور قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش موجود ہے ، اس مقصد کیلیے وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں۔
برطانوی ویب سائٹ ’’پاک پیشن‘‘ کو انٹرویو میں بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اوپنر کے طور پر کھیل چکا، مکی آرتھر جب ہمارے ہیڈ کوچ تھے تب میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر بھی بیٹنگ کی تھی، میں کسی بھی ایک مخصوص پوزیشن پر کھیلنے کا قائل نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر پلیئر کو مناسب مواقع ملیں تو وہ اپنی ٹیم کیلیے کوئی بھی ذمہ داری انجام دے سکتا ہے۔
بیٹر نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ سے پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تو میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا ، بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے کوئی بھی شکوہ کبھی سامنے نہیں آئے گا۔
شان مسعود نے کہا کہ میری پوری توجہ اس وقت اپنے کھیل سے لطف اندوز ہونے پر مرکوز ہے، میں قومی ٹیم میں سلیکشن کے بارے میں نہیں سوچ رہا ، میں سمجھتا ہوں کہ اگر توقعات کا کوئی بیرونی دباؤ ہو تو آپ اپنے کھیل سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے، میں کائونٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کی جانب سے کھیل کر کافی لطف اٹھا رہا ہوں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنے سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم بات حال میں رہنا ہے، ابھی مجھے بہت سی ریڈ بال کرکٹ کھیلنا ہے، اس کے بعد مئی کے آخر میں کائونٹی ٹی 20 بلاسٹ کی صورت میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کا موقع میسر آئے گا، اس میں بھی میرا ہدف صرف زیادہ سے زیادہ رنز بنانا ہی ہوگا، جہاں تک بات آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی ہے تو میں ایک بار پھر یہی کہوں گا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ، اگر مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو یہ میرے لیے بہت زیادہ خوشی کی بات ہوگی۔
ایک سوال پر شان مسعود نے کہا کہ میرا گیم تینوں فارمیٹ کیلیے موزوں ہے، میں فطری انداز میں کھیل رہا ہوں، اب میں اچھی گیند کا انتطار کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، گذشتہ 2 برس کے دوران مجھے اس کا فائدہ بھی پہنچا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔