خسارے کا شکار اداروں کو ہمیشہ فنڈز نہیں دے سکتے اسحق ڈار

ایسے اداروں کا حل 26 فیصد شیئرز کی نجکاری کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے


INP March 03, 2014
ایسے اداروں کا حل 26 فیصد شیئرز کی نجکاری کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے۔ فوٹو: فائل

QUETTA: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے کہاہے کہ پی آئی اے سمیت خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کو غیرمعینہ مدت تک سرکاری خزانے سے فنڈزفراہم نہیں کرسکتے۔

ان کاواحد حل26فیصد شیئرزکی نجکاری کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے۔ وہ اتوارکو پی آئی اے کی بحالی کیلیے تیارکیے گئے پلان پرغوروخوض کیلیے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے سمیت خسارے میںچلنے والے قومی اداروں کا کوئی قابل قبول حل نکالناضروری ہے جبکہ26فیصد شیئرزمع کنٹرول(پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) کے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے سے نہ توقومی اداروں کی قانونی حیثیت متاثر ہوگی اورنہ ہی وہاں کام کرنے والے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی فرق پڑے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی شجاعت عظیم نے پی آئی اے کی بحالی کے حوالے سے تیارکیے گئے پلان پربریفنگ دی جس میں پی آئی اے کی کارکردگی بہترکرنے کیلیے مزیدجہاز لیزپر لینے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔