عراق فورس کی کارروائی اور پرتشدد واقعات 50 جنگجوؤں سمیت 70 ہلاک

فلوجہ کے قریب سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران 6عسکریت پسند،شیلنگ سے بچے سمیت5شہری جاں بحق،25زخمی


INP March 03, 2014
نینویٰ میں شامی سرحدکے قریب زمینی اورفضائی کارروائی،34جنگجوہلاک،فروری میں پرتشددواقعات کے دوران 700ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

عراق میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی اورپرتشددواقعات میں50عسکریت پسندوں سمیت70افراد ہلاک ہوگئے۔

عراقی حکومت اوراقوام متحدہ نے اپنے اعدادوشمارمیں بتایاہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پر تشددواقعات میں700سے زائدافراد مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوجہ کے قریب سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران 6عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا، شیلنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت5 شہری جاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نینویٰ میں شامی سرحدکے قریب زمینی اورفضائی کارروائی کے دوران34عسکریت پسندو ںکوہلاک کردیا۔ موصل میں فوجی کارروائی کے دوران 6عسکریت پسند مارے گئے جبکہ لطیفیہ میں جھڑپ کے دوران 3عسکریت پسندہلاک ہوگئے ۔اقوام متحدہ اور عراقی حکومت کی طرف سے جاری اعدادشمارمطابق فروری میں بم دھماکوں، جھڑپوں کے دوران703 افراد مارے گئے ،جنوری میں991 افراد پرتشددواقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں،ملک کے 6صوبوں بغداد،انبار،صلاح الدین، دیالہ،کرکوک اورنینویٰ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔