پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری

کے ایم سی15جون کے بعدقانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنیکی مجازہے


Staff Reporter May 21, 2022
پولی تھین بیگ سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلیے پولی تھین بیگ کی تیاری ۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں (پولی تھین بیگ) کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مشترکہ کارروائی کریں گے۔

اس بات کا فیصلہ ضلع کراچی کی حدود میں پلاسٹک شاپرز، پولی تھین بیگ کی تیاری، خرید فروخت اور استعمال کے سبب شہر کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے سدباب کے لیے کیا گیا ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے باب 15 کے سیکشن (132) اور جدول ششم کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی حدود میں 15 جون کے بعد اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہے جبکہ اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قرارداد کی منظوری بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب دے چکے ہیں جس کے تحت شہر میں پولی تھین بیگ کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے پولی تھین بیگز کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی زبیر چنہ نے بھرپور مشاورت کے بعد پولی تھین بیگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا اور ان اداروں نے یہ اقدام اس حقیقت کے پیش نظر کیا ہے کہ شہروں میں پولی تھین بیگ کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ چند روپے کی اشیا خریدیں یا زائد کی پلاسٹک شاپرز، پولی تھین بیگز استعمال میں ضرور لایا جاتا ہے حالانکہ پلاسٹک ختم ہونے والی شے نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں