عمران خان کا سازش کا الزام خیالی ہے برطانوی وزیر

عدم اعتماد سے وزارت عظمیٰ سے ہٹانا پاکستان کا مقامی معاملہ ہے، جیمز ہیپی


Kamran Yousuf May 26, 2022
یوکرین تنازعے کے وقت عمران کے روس جانے سے مایوسی ہوئی،گفتگو۔ فوٹو: دی گارجین

برطانیہ کے وزیربرائے مسلح فورسز جیمز ہیپی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی سازش کے الزامات کو خیالی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جانا پاکستان کا مقامی معاملہ ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر برائے مسلح فورسز جیمز ہیپی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، بیرونی مداخلت بلکل خیالی چیز ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرجیمز ہیپی پاکستان کے دورے پر ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں۔

روس یوکرین تنازعے پر پاکستان کے موقف پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت مایوسی ہوئی جب سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایسے وقت میں روس گئے جب ولادی میر پوٹن یوکرین پر چڑھائی کے لئے بالکل تیار تھا۔

برطانوی وزیرجیمز ہیپی نے کہا کہ برطانیہ نہیں چاہتا کہ روس یوکرین تنازعے پر پاکستان نیوٹرل رہے لیکن برطانیہ اس حوالے سے اسلام آباد کے فیصلے کا احترام کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے