لانگ مارچ، جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی

جمیل مرزا  جمعرات 26 مئ 2022
رکاوٹوں کے لیے کھڑے کیے گئے کنٹینروں کے نیچے سے شہری گزرتے رہے ۔  فوٹو : فائل

رکاوٹوں کے لیے کھڑے کیے گئے کنٹینروں کے نیچے سے شہری گزرتے رہے ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کیلیے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی، سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین کی حاضری، کاروباری مراکز میں خریداروں کی آمد نہ ہونے کے برابر تھی۔

سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی رہی،مریضوں کو سڑکوں پر کھڑی گئی رکاوٹوں کے باعث اسپتالوں تک پہنچنے کے میں مشکلات کا سامنا رہا سڑکوں پر جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باعث گاڑیاں سڑکوں پر نہ آسکیں اور شہری پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے پر مجبور رہے، رکاوٹوں کیلیے کھڑے کیے گے کنٹینروں کے نیچے سے شہری گزرتے رہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی میں سواں کیمپ ،کچہری چوک، مریڑ چوک، لیاقت باغ کمیٹی چوک سمیت فیض آباد تک مری روڈ کو ملانے والے راستوں پر رکاوٹیں، کھڑی کرکے راستے بلاک کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔