سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اعظم مداخلت کریں تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے ، شرجیل انعام میمن


Staff Reporter May 30, 2022
وزیر اعظم مداخلت کریں تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے ، شرجیل انعام میمن (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: وزیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پانی کے معاملے میں مداخلت کریں، تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارسا 1991 کے پانی کے معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی کا حصہ دینے میں ناکام رہا ہے۔ جس کے باعث سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے یہ مسئلہ متعدد بار وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا، لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پانی کے معاملے میں مداخلت کریں، تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے