- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
پاکستانی ویمنز ٹیم کی نگاہیں ون ڈے ٹائٹل پر مرکوز

قیمتی پوائنٹس کا حصول مقصد ہے (بسمہ) جیتنے کیلیے پلان بنالیا، چماری اتاپتو ۔ فوٹو : انٹرنیٹ
کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیمیں آج سے ٹائٹل پر قبضے کیلیے میدان سنبھالیں گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ویمن ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی ساؤتھ اینڈ کلب میں رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں بسمعہ معروف اور چماری اتاپتو نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ساوتھ اینڈ کلب گراونڈ، ڈی ایچ اے میں ہی ہورہا ہے۔
3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی میزبان ٹیم کو نفسیاتی سبقت اور ہوم ایڈوانٹج حاصل ہے، آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ہونے کے ناطے دونوں ٹیموں کے لیے 3 میچز کی سیریز اہمیت کی حامل ہے،آؤٹ آف فارم وکٹ کیپر گل فیروزہ کے لیے سیریز آزمائش ہوگی جبکہ صدف شمس کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے کا بھی موقعہ مل سکتا ہے۔
قومی کپتان بسمعہ معروف کہتی ہیں کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بھی اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارا مقصد آئی سی سی چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس جوڑ کر عالمی ویمنز کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہے، مستقبل میں بہتر نتائج کے لیے ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ویمنز کپتان چماری اتاپتو نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی توقع ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہم نے میزبان سائیڈ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، ہمارا انحصار نوجوان کھلاڑیوں پر ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں بہت خلوص اور محبت مل رہی ہیں، لذیز پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، دورہ خوشگوار اور یادگار رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔