- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

(فوٹو: پی سی بی)
کراچی: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ میں 2 قیمتی پوائنٹس اپنے نام کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹیں کھو کر41.5 اوورز میں حاصل کرلیا، 25 رنز کے اسکور پر اوپنر منیبہ علی کے 14 رنز بناکر آوٹ ہونے کے بعد کپتان 30 سالہ بسمعہ معروف اور ان کی ہم عمر سدرا مین نے ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 143 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح کے دھانے پر پہنچایا۔
41 ویں اوور کی پہلی گیند پر آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں 53 ویں پوزیشن کی حامل سدرا امین اپنی وکٹ گنوا بیٹھیں، انہوں نے 118 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، بہترین فارم کا مظاہرہ کرنے والی قومی ویمن کپتان بسمعہ معروف نے 101 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے جن میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔
مہمان ٹیم کی بالر اچنی کولا سوریا اور اوشادی رانا سن سنگھے نے 1، 1 وکٹ باہم تقسیم کی، ساوتھ اینڈ کلب گراؤنڈ، ڈی ایچ اے پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی سری لنکا کی ٹیم نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ پاکستانی بولرز کے سامنے ایک مرتبہ پھر بے بس نظر آئی اور مقررہ 50 اوورز کی اننگ کے 47.5 اوورز ہی میں 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ویمنز ٹیم کی نگاہیں ون ڈے ٹائٹل پر مرکوز
وکٹ کیپر بیٹرکویشا دلہاری نے49 رنز کی ناقابل شکست مزاحمتی اننگ کھیلی اور50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، پرسادینی ویراک کوڈے 30،کپتان چماری اتا پو25اور نلاکشی 16 رنز جوڑنے میں کامیاب رہیں۔ ہاسینی پریرا اور ہانسیماکا رتنائے نے 12،12 جبکہ انوکا رانا ویرا نے 10 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اپنا چھٹا ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی 27 سالہ رائٹ آرم لیگ بریک بولر غلام فاطمہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے 24 اور سلو لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے 2،2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، ڈائنا بیگ اور ندا ڈار کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کا آئی سی سی رینکنگ میں 10 ویں نمبر ہیں، سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔