آئی سی سی کی مداخلت پر زمبابوین کرکٹرز ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلیے راضی

پلیئرز کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کیلیے فی کس ساڑھے11 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے رائونڈ میں رسائی پر 27 سو ڈالر بونس ملے گا۔


Sports Desk March 06, 2014
پلیئرز کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کیلیے فی کس ساڑھے11 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے رائونڈ میں رسائی پر 27 سو ڈالر بونس ملے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مداخلت سے زمبابوین کرکٹرز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کیلیے راضی ہوگئے۔

پلیئرز ایسوسی ایشن نے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی جانب سے بورڈ کو دی جانے والی شرکت فیس میں سے 25 فیصد آئندہ 12 ماہ کی تنخواہوں کیلیے مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ثالثی کیلیے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن ہرارے پہنچے، ان کی موجودگی میں کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، پلیئرز کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کیلیے فی کس ساڑھے 11 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے رائونڈ میں رسائی پر 27 سو ڈالر بونس ملے گا،مستقبل کے معاوضوں کیلیے بات چیت جاری رہے گی، زمبابوین کرکٹرز گذشتہ رات ڈھاکا روانہ ہو گئے ہیں۔