پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 میر حمزہ کی 7 وکٹیں سعودی 53 رنز پر ڈھیر

کے الیکٹرک نے6 وکٹ پر286 رنز بنالیے، سوئی سدرن گیس اورسندھ پولیس کے میچ میں ابتدائی دن 14 وکٹیں گرگئیں


Sports Desk March 06, 2014
کے الیکٹرک نے6 وکٹ پر286 رنز بنالیے، سوئی سدرن گیس اورسندھ پولیس کے میچ میں ابتدائی دن 14 وکٹیں گرگئیں۔ فوٹو: فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 میں میر حمزہ نے 7 وکٹیں لے کرپاک سعودی انٹرنیشنل کو 53 پر ڈھیر کردیا، کے الیکٹرک نے جوابی اننگز میں 6 وکٹ پر286رنز بناکر233رنز کی سبقت لے لی۔

نیوی کیخلاف کسٹمز کی ٹیم252 پر آئوٹ ہوگئی، سوئی سدرن گیس اورسندھ پولیس کے میچ میں ابتدائی دن 14 وکٹیں گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے کے ابتدائی دن کے الیکٹرک سے میچ میں پاک سعودی انٹرنیشنل کی ٹیم 53 پر ڈھیر ہوگئی، میرحمزہ نے 23رنز دے کر7 پلیئرز کو آئوٹ کیا، شہزاد اعظم رانا نے 2وکٹیں لیں، ارسلان بشیر کے19رنزسب سے زیادہ ثابت ہوئے، کے الیکٹرک نے 6 وکٹ پر286 رنز بناکر233 رنز کی سبقت لے لی، فیصل اطہر107 اور سعد علی53 رنزبناکرنمایاں رہے۔نیوی کیخلاف ٹاس جیتنے والی کسٹمز کی ٹیم 252 رنزبناکرآئوٹ ہوگئی، حرمان وارث 67، فیصل مبشر47، ذیشان علی 40 ، علی تالپور37 اورضیا الحق 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فراز احمد اور ناصر اویس نے 3،3 وکٹیں لیں، حریف ٹیم نے جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر 76رنز جوڑ لیے۔سوئی سدرن گیس اورسندھ پولیس میں مقابلے کے ابتدائی دن 14 وکٹیں گرگئیں، سوئی گیس کی ٹیم 292 رنزبناکرپویلین سدھار گئی، عثمان طارق 34 اور منصور امجد33 رنز بناکر نمایاں رہے، سندھ پولیس نے 61 پر 4 وکٹیں گنوادیں۔

گروپ ' بی ' مقابلوں میں پاک آرمی نے ٹاس جیت کر سی ڈی اے کو بیٹنگ کا موقع دیا، حریف ٹیم نے 9 وکٹ پر295 رنز بنالیے، محمد عرفان59 پر ناٹ آئوٹ ہیں، شاہد خان نے 4 اور نعمان نجیب نے 3 وکٹیں لیں۔نادرا کیخلاف ڈی ای کی ٹیم249رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، حریف نے ایک وکٹ پر 26رنز جوڑ لیے۔گروپ ' سی ' میں سی ایل نے 8 وکٹ301 پراننگز ختم کردی، شہزاد احمد 92رنز بناکر نمایاں رہے، وقاص نے 4 پلیئرز کو میدان بدر کیا، عمر ایسوسی ایٹس نے جواب میں بغیر کسی نقصان19رنز جوڑ لیے۔ پی ٹی بی بی کی ٹیم 292رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شعیب لغاری(98) نروس نائنٹیز کا شکار بنے، کاشف محمود نے 5 اور عدیل ملک نے 3 وکٹیں لیں،کے پی ٹی نے 1.5 اوورز کھیلنے کے باوجود ابھی کھاتہ نہیں کھولا۔گروپ ' ڈی ' میں ایس پیپرز نے 7 وکٹ 323 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی، سروس نے 61پر 6 وکٹیں کھو دیں، ایچ ای سی کے 291 پر کے اے نے ایک وکٹ پر 45رنز بنالیے، ای ٹی پی بی کے 183 پر میڈی کیم نے ایک وکٹ پر 177رنزاسکور کیے۔