انفرادی سنگ میل سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی پر توجہ ہے بابراعظم

حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی بولنگ سے اعتماد بحال کرلیا


Sports Reporter June 08, 2022
حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی بولنگ سے اعتماد بحال کرلیا

بابر اعظم نے کہا ہے کہ انفرادی سنگ میل سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی پر توجہ ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کیا پلان ہے، کھلاڑیوں کو کس طرح ساتھ لے کر چلنا ہے،میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں کیونکہ میری انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے،میں اپنا سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، اس صورتحال سے نکلنا پڑتا ہے، حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی بولنگ سے اعتماد بحال کیا،لاہور میں ٹریننگ اور پریکٹس میچز میں بھی اچھی فارم میں نظر آئے، امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

مقبول خبریں