عامر لیاقت کی موت کے الیکٹرک کوذمے دار قرار دینے کی درخواست

حاجی لیاقت نے عامرلیاقت کے قتل کامقدمہ درج کرانے کیلیے پولیس سے رجوع کرلیا


Staff Reporter June 11, 2022
حاجی لیاقت نے عامرلیاقت کے قتل کامقدمہ درج کرانے کیلیے پولیس سے رجوع کرلیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے شہری نے بریگیڈ تھانے میں درخواست جمع کرادی۔

درخواست گزار نے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا، درخواست حاجی لیاقت کی جانب سے بریگیڈ تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے اور وہ شارع قائدین پر ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہیں۔

حاجی لیاقت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر دیکھی اور فوری ان کے گھر پہنچا تو ان کی میت چھیپا ایمبولینس میں رکھی جارہی تھی، عامر لیاقت کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ہوئی، کے الیکڑک کی جانب سے 12 گھنٹے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اسی لوڈ شیڈنگ نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی جان لی، کے الیکڑک کے مالک اور جی ایم بہادر آباد زون ٹیپو سلطان روڈ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق عامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور دوسرے شہریوں کو قتل سے بچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں