ماڈل ارمینارانانے اپنے لان کے پرنٹ متعارف کرادیے

کیٹ واک ایونٹس کے تحت شو میں سونیانذیر،سماء شاہ ، اوردیگر نے ریمپ پرنٹس کی نمائش کی


Showbiz Reporter March 07, 2014
اسپرنگ سمرکولیکشن کی لانچنگ تقریب میں ارمیناراناخان، صاحبہ، جگن کاظم اورفریحہ الطاف کامعروف ماڈلز کے ساتھ گروپ فوٹو

پاکستانی نژاد کینیڈین ماڈل اوراداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنے تیارکردہ لان کے دیدہ زیب پرنٹس متعارف کرا دیے۔

اس موقع پرلاہورمیں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فلم اسٹارصاحبہ، نشوبیگم ، فریحہ الطاف اورجگن کاظم سمیت فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈلز موجود تھیں۔ اس ایونٹ کاانعقاد کیٹ واک ایونٹس نے کیاتھا۔اس موقع پرمعروف ماڈل سونیا نذیر، سماء شاہ ، دانیا شیخ اورآصفہ عاشی سمیت دیگرنے ریمپ پرارمیناراناخان کے ڈیزائن کردہ لان پرنٹس کی نمائش کی۔ تقریب کے دوران ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے خاص طورپربرطانیہ سے پاکستان آنیوالی اداکارہ ومادل ارمینارانا خان کا کہنا تھا کہ اداکاری اورماڈلنگ کا سلسلہ توجاری ہے۔

ہالی وڈ ، بالی وڈ میں فلموں میں کام کررہی ہوں اوراس کے علاوہ انٹرنیشنل برانڈز کے فوٹوشوٹ بھی ہورہے ہیں،لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں کافی عرصہ سے لان کے خوبصورت پرنٹس ڈیزائن کررہی تھی جس کے لیے میں نے مقامی ٹیکسٹائیل ملز کے اشتراک سے ''اسپرنگ سمرکولیکشن'' متعارف کروائی ہے۔ ایک طرف تولان بہت معیاری ہے اوردوسری جانب کپڑے کے رنگ اورڈیزائن پربھی ہم نے بہت محنت کی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھاکہ ارمینا رانا خان کے تیارکردہ لان پرنٹس بہت خوبصورت ہیں اوراس کے ساتھ ان کی قیمت بھی بہت مناسب رکھی گئی ہے جو لوگوں کی پہنچ میں ہوگی۔

مقبول خبریں