جامعہ کراچی؛ مستقل وائس چانسلر کیلیے انٹرویوز/منتخب نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ

 جمعـء 17 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: جامعہ کراچی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں تاہم انٹرویوز کے نتیجے میں منتخب تین امیدواروں کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

انٹرویوز سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین اور تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں جمعرات کو ہوئے۔  تلاش کمیٹی نے کل 13 میں سے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے تحقیقی پرچوں کی تصدیق کے نتیجے میں 5 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا۔

اس سلسلے میں دیے گئے اشتہار کے مطابق کسی بھی اسسٹنٹ پروفیسر کو انٹرویو کے لیے نہیں بلایا گیا۔ انٹرویو میں شریک امیدواروں میں ڈاکٹر مونس احمر، ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر خالد عراقی ، ڈاکٹر پیرزادہ جمال، ڈاکٹر جمیل کاظمی شامل تھے۔

جن میں سے 3 ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ادھر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیموں نے بتایا کہ “میں نے حلف لیا ہے اور کچھ نہ بتانے کا پابند ہوں منتخب امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیر اعلی سندھ نے کو بجھوارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تلاش کمیٹی میں ڈاکٹر طارق رفیع کے علاوہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ، سابق بیورو کریٹ انوار حیدر اور ڈاکٹر صاحبزادہ رفیقی شامل تھے جبکہ سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی نے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔