شام فوجی چیک پوسٹ پر كار بم حملہ 7سيكيورٹی اہلكار سمیت 4 شہری ہلاک

جبكہ ادليب ميں فوجی كارروائی كے دوران سينكڑوں باغيوں كوہلاک كرنے كا دعویٰ كيا ہے


APP September 13, 2012
جبكہ ادليب ميں فوجی كارروائی كے دوران سينكڑوں باغيوں كوہلاک كرنے كا دعویٰ كيا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

شام كے جنوب مغربی صوبہ ادليب كے نواحی سراكيب علاقے ميں واقع ایک فوجی چیک پوسٹ پر كار كے ذريعے خودكش حملہ کیا گیا جس کے نتيجے ميں 7سيكيورٹی اہلكار سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے۔

دھماكہ سے چیک پوسٹ مكمل طور پر تباہ ہو گئی، اطلاعات كے مطابق شامی سيكيورٹی فورسز نے كارروائی كے دوران 10كاروں كو قبضے ميں لے كر ان ميں سے بڑی تعداد ميں مشين گنيں برآمد كر ليں، جبكہ ادليب ميں فوجی كارروائی كے دوران سينكڑوں باغيوں كوہلاک كرنے كا دعویٰ كيا ہے۔