سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرین تھر کی امداد کریں گے پرویز رشید

سندھ حکومت درخواست کرے نہ کرے ہم امداد بھیجیں گے یہ ہمارافرض ہے وفاقی وزیراطلاعات


سندھ حکومت درخواست کرے نہ کرے ہم امداد بھیجیں گے یہ ہمارافرض ہے وفاقی وزیراطلاعات۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ تھرمتاثرین کی امدادکے لیے طویل المعیاداقدامات کیے جا رہے ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امدادکریں گے۔

وزیراعظم(آج)پیرکواپنی اہم مصروفیات منسوخ کرکے تھرپارکرجارہے ہیں،سندھ حکومت ہمیں امدادکے لیے درخواست کرے یانہ کرے، ہم مددکریں گے کیونکہ یہ ہمارافرض ہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تھرپارکرمیں قحط سالی کاپتہ چلتے ہی وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوہدایت کی کہ فوری طورپرپہنچ کر سروے کرے ، اب فوج بھی امدادی سامان لے کر وہاں پہنچ چکی ہے اوروہاں پر فوج کے ڈاکٹر بھی لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں،وزیر اعظم نے بڑے ہیلی کاپٹربھیج دیے ہیں تا کہ لوگوں کوبڑے شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کیاجاسکے اور وزیر اعظم نوازشریف(آج)خودبھی اپنی اہم مصروفیات ملتوی کرکے تھرکادورہ کریںگے،جہاں وہ تمام اداروں کی جاری امدادی سر گرمیوں کاجائزہ لیںگے،وہ متاثرین کیلیے ایک اہم ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تھرکے عوام انسانی المیے کا شکار ہیں، سیاست سے بالاتر ہوکرمتاثرین کی امدادکی جائے گی،وزیراعظم نے پہلے ہی این ڈی ایم اے اور فوج کو احکامات جاری کر دیے ہیں، سندھ حکومت سے بھی رابطے میں ہیں،تھرمیں متاثرین کی بحالی کیلیے وفاقی حکومت پوری طرح متحرک ہے۔ آن لائن کے مطابق پرویزرشید نے کہاکہ وزیرا عظم جلد سینیٹ سے خطاب بھی کریں گے ،حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں کے فعال کردار کی وجہ سے حکومت اورطالبان کے ساتھ روابط بڑھے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف جلد ایک اورکمیٹی قائم کریں گے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو اگے بڑھائے گی،مذاکرات کیلیے قائم کی گئی کمیٹیوں کا بنیادی کام روابط کا قیام تھا جو گزشتہ 13سال میں کبھی نہیں ہوا تھا،ہم خون خرابے کے بغیر امن کی منزل تک پہنچناچاہتے ہیں۔

مقبول خبریں