کراچی میں ڈی آئی جی گوادر کا بیٹا ٹریفک حادثے میں زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا


Staff Reporter July 12, 2022
فوٹوفائل

LONDON: لیاری ایکسپریس وے گلشن اقبال کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی گوادر اظفر مہیسر کا بیٹا اور گن مین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے لیاری ایکسپریس وے جمالی کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی گوادر اظفر مہیسر کا بیٹا ارشد مہیسر اور ان کا گن مین پولیس کانسٹیبل 40 سالہ عبد الحمید ولد محمد خلیل زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی اہلکار پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ میں تعینات اور ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا گارڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں