ہنس راج ہنس واہگہ کے راستے واپس بھارت چلے گئے

واپس جانے پر دکھی جب کہ بھارتی فنکاروں کے پاکستان آنے جانے پر خوش ہوں ، گلوکار


Showbiz Reporter March 12, 2014
واپس جانے پر دکھی جب کہ بھارتی فنکاروں کے پاکستان آنے جانے پر خوش ہوں ، گلوکار۔ فوٹو : اے پی پی

گلوکارہنس راج ہنس واہگہ بارڈرکے راستے بھارت چلے گئے۔

وہ پنجاب حکومت کی دعوت پرنارروال میں منعقدہ پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے چارروز قبل لاہورآئے تھے۔ واہگہ بارڈرپر بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہنس راج ہنس نے کہا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے ممالک میں جانا چاہیے ۔

جس طرح میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں اور آج بھارت کے مہان فنکار اوم پوری اور دیویا دتہ پاکستان آئے ہیں میں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انھوںنے کہا کہ مجھے پاکستان سے جانے کا دکھ ہو رہا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ اب بھارتی فنکاروں کا پاکستان آنا جانا لگ گیا ہے۔ ہنس راج ہنس نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان محبتوں میں اضافہ ہونا چاہیے اور امن اور بھائی چارے کی فضا بننی چاہیے۔

مقبول خبریں