میران شاہ جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب دھرنا ختم

جرگے کی پوری کوشش ہوگی کہ 15 دن کے اندر قبائل کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے،جرگے کے سربراہ اکرم خان درانی


Numainda Express August 13, 2022
جرگے کی پوری کوشش ہوگی کہ 15 دن کے اندر قبائل کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے،جرگے کے سربراہ اکرم خان درانی۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل وزیر اعظم کے تشکیل کردہ جرگے کے مذاکرت کامیاب کے بعد ختم کر دیا گیا۔

جرگے نے پارلیمانی کمیٹی کو 15 دن کا وقت دے دیا، اس دوران اتمنزائی قوم کا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا، پارلیمانی کمیٹی ممبران نے 6 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو منا لیا،مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائل کے جتنے مسئلے و مشکلات ہیں وزیراعظم کے سامنے رکھ کر اس کا حل نکالا جائے گا۔

شمالی وزیرستان کے عمائدین و مشران نے کامیاب مذاکرات کے بعد کئی دن سے بند پاک افغان بنوں میرانشاہ شاہراہ اور تمام کاروباری مراکز کو 15 دنوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

جرگے کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جرگے کی پوری کوشش ہوگی کہ 15 دنوں کے اندر اندر قبائل کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک ہیں، ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہر صورت اس کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں