صدرمملکت کا نمایاں کارکردگی پر 253 سول ایوارڈز دینے کااعلان

میاں عقیل افضل  اتوار 14 اگست 2022
شاکر شجاع آبادی، شافع حسین، بابر اعظم، حنیف جالندھری کیلیے ستارہ امتیاز۔ فوٹو: فائل

شاکر شجاع آبادی، شافع حسین، بابر اعظم، حنیف جالندھری کیلیے ستارہ امتیاز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے 75ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) پر صدر مملکت نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی والوں کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کر دیا، کل 253 ملکی اور غیر ملکیوں کو ایورڈز دیے جائیں گے۔

23 مارچ 2023 کو ایوان صدر میں پروقار تقریب کے دوران یہ ایوارڈز دیے جائیں گے، ایوارڈ لینے والوں میں سرتاج عزیز، میر حاصل برنجو،چودھری غلام عباس، رئیس الحرار، جسٹس (ر) رانا بھگوان داس مرحوم، احمد غلام علی ، صوفی غلام مصطفی، محمد قوی خان ، جہانگیر خان کونشان امتیاز دیا جائیگا، شیخ موضع بنت نصیر، شیخ عبد اللہ بن زیاد ، شہزادہ فیصل بن سلمان ،انجینر خالد بن عبدالعزیز،شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی ، سابق سفیر روبن ایل رافیل کو ہلال پاکستان سے نوازا جائیگا۔

ڈاکٹر خواجہ عبدالحئی مرحوم ، پروفیسر احمد فاروق بازی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور،رئیس احمد،امجد اسلام امجد ، احمد عارف نظامی مرحوم، مجیب الرحمان شامی، الطاف حسن قریشی ،بلقیس بانو ایدھی مرحومہ ، محمد رمضان چھیپا، سردار محمد نواز سکھیرا،معروف افضل مرحوم ، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر ہلال الرحمان، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو ہلال امتیاز دیا جائیگا، ڈاکٹرجمیزایم شیرا کوہلال قائداعظم دیا جائے گا، ایل سونگٹین، خالد محمود، یاسرایرن ، راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان ملے گا، ملک محمد حسن،ملک گنگری مرحوم ، ملک شمائل خان ، فضہ طارق ملک مر حوم، راجہ مصطفی علی ، محمد افضل شیخ ، ساجد کیانی، لیفٹینٹ کرنل شاہد رسول ، وجاہت اللہ آفریدی، منصور احمد خان کوستارہ شجاعت دیا جائیگا، پروفیسر ڈاکٹر عثمان بیلن ،ڈاکٹر محمد فضل جاوید، ظفر اللہ خان ٹینگ مینگ، کونگ جیولن، ڈاکٹربھوانی شنکر چودھری ،جاوید قریشی ،عبدالغنی اکرم ، غفور احمد ، سیلمان قیصر،محسن فیاض ،محمد علیم مرزا ،بلال ملک ، ڈاکٹر فیاض الحسن ، آصف اقبال، ہمایوں خان مرحوم ،آصف پیر ، ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر محمد شریف ملک ،ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر محمد علی ،محفوظ الرحمان ،توقیرناصرمرحوم ،ریاض شاہد ،فخر عالم ، حسن جہانگیر ،انیق احمد ، حسن منظر ،ڈاکر معین الدین عقیل ،شمع خالد مرحوم، ڈاکٹر نصیر ترابی،شاکر شجاع آبادی،شافع حسین ، بابر اعظم،ضیا الدین مرحوم ، ندیم ملک ، عطا الرحمان ، انیس احمد،مولاناحنیف جالندھری، ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ ثاقب رضا، عبدالرئوف روفی ،وقار احمد ملک ،مرتضی ملک ،امداد بوسال،معین اشرف طاہر اور مرزا اشتیاق بیگ کوستارہ امتیاز سے نواز اجائیگا۔

اسی طرح مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کر دگی دکھانے والوں میں ڈاکٹر محبوب علی سیال ،عبد الماجد خان ، محمد اعظم خان ،چوہدری محمد یوسف ،ذوالفقار احمد خان ،نوید احمد ،حافظ محمد نوشاد علی ،محمد جاوید صدیق ، ڈاکٹر ہمایوں قریشی ،رحیم ثنا اللہ ،طارق مقبول ، کرنل (ر) محمد امین ، عماد احمد ، محمد محبوب خان ،ہارون اکرام شیخ ، محمد رحمان ، ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر عشا صدیق، میڈم سنگیتا ،عبدالعزیر خان ،محمد حفیظ طاہر ، قادر علی ، انور حسین ، گل زریں ، عروج آفتاب ،الطاف حسین ،استاد عبداللہ خان ، نرگس شاہین ، انجم شاہین، امان اللہ ناصر،سید افضل احمد، بشریٰ فرخ ، تسکین ظفر ،شیر داد خان ، انجم ایاز ،آر ایم ایاز ، سائیں داد، محمد جاوید ، محمد قمر سلطان ، سید شمعون اشرف ، عبید درویش ،غلام حسین حسو ، رانا افضل حسین ، پروفیسر محمد اشرف شاہین ، پروفیسر جہانزیب نیاز خان ،جمشید خان دکھی ، فرحت عباس شاہ، ارشد ندیم ، سرباز خان ،مسماۃ شاہدہ ،مسماۃ آمنہ ولی ، عبدالکریم ،عرفان محسود ، مسعود جان ، احسن رمضان ،نوح دستگیر بٹ ، ٹکا خان، حافظ طاہر خلیل ، الطاف حسین مر حوم صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا،عامر نواز خان شہید ،محمد کامران شہید ،کرنل (ر) عارف،محمد عثمان شہباز تمغہ شجاعت ،ڈاکٹر کامران احمد، شیر احمد، تنویر حسین ،امجد احمد ، مظہر نواز ، بشیر احمد بروہی ، ذیشان احمد،نوید احمد ، ضیا الرحمان ، شہید جاوید اللہ ، کانسہ ماریہ ، ڈاکٹر اکرام اللہ، اویس رضا قادری ، شفیق احمد چشتی ، بسما معروف ، اجے لالوانی ، ارشاد مستوئی ،موسی خان مرحوم ،عارف خان مرحوم ، ضیا الرحمان فاروقی مرحوم، شاہد زہری مرحوم کرسٹینا ووین ،فرہاج کندر ، فرید اللہ خان ، صائمہ سلیم ، یاسین ملک ، حسن جاوید شہزاد اصغر ،شبیر دیوان ،فواد غریب ، خالد محمود ، مسعود اختر، یعقوب زمیندار، امین ہاشوانی کوتمغہ شجاعت جبکہ ڈاکٹر مہرین فاروقی کو خدمات کی بنا پر تمغہ قائدا عظم اور چودھری پرویز اقبال کو تمغہ خدمت دیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔