حاجیوں کوفی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی آج سے شروع

این این آئی  بدھ 17 اگست 2022
رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا ہو گی، وزیرمذہبی امور۔ فوٹو: فائل

رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا ہو گی، وزیرمذہبی امور۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے 31اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کی مد میں 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔ رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کی جائے گی۔

حجاج اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکائونٹس ہیں ان کی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی۔ 34 ہزار 49 سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی جس کیلیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔