پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 18 اگست 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان وکٹ کیپر اعظم خان کو کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی تصدیق بورڈ حکام بھی کرچکے ہیں۔

ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحب زادے  اورجارح مزاج بیٹر نے کریبئین کرکٹ لیگ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ سے اجازت طلب کی تھی تاہم  اعظم خان کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب رابطہ پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی وجہ سے اعظم خان کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

سمیع برنی کے مطابق 30 اگست سے شروع ہونے والے قومی ایونٹ اور لیگ کے انعقاد کی تاریخیں متصادم ہیں جبکہ بورڈ چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہش مند کرکٹرز قومی ایونٹ میں شرکت کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔