سندھ ہائیکورٹ؛ سگریٹ کے متبادل نکوٹین پیچیز پر پابندی کی درخواست مسترد

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 27 اگست 2022
گٹکے ماوے پر پابندی ہے مگر نکوٹین پیچیز اس سے زیادہ خطرناک ہیں، درخواست (فوٹو انٹرنیٹ)

گٹکے ماوے پر پابندی ہے مگر نکوٹین پیچیز اس سے زیادہ خطرناک ہیں، درخواست (فوٹو انٹرنیٹ)

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سگریٹ کے متبادل کے طور پر نکوٹین پیچیز پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کمرشل سرگرمیوں پر اس طرح مکمل پابندی نہیں لگا سکتی ہے۔ یہ معاملہ متعلقہ انتظامیہ یا قانون ساز اداروں کو دیکھنا چاہیے۔

درخواست گزار ارم خان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نکوٹین پیچیز پر یورپ، امریکا سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں پابندی ہے جب کہ  پاکستان میں نکوٹین پیچیز بلا کسی رکاوٹ کے تیار کیے جارہے ہیں۔ گٹکے ماوے پر پابندی ہے مگر نکوٹین پیچیز اس سے زیادہ خطرناک ہیں۔

عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔