بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آج پاکستان پہنچیں گے نواز شریف خود استقبال کریں گے

کنگ آف بحرین گزشتہ چار عشروں کے دوران سرکاری طور پر پاکستان کا دورہ کرنیوالے بحرین کے پہلے بادشاہ ہیں۔


Numainda Express March 18, 2014
کنگ آف بحرین گزشتہ چار عشروں کے دوران سرکاری طور پر پاکستان کا دورہ کرنیوالے بحرین کے پہلے بادشاہ ہیں۔

BENGHAZI/LIBYA: بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر آج بروز منگل کو شام 4بجے پاکستان کے سہ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف خود کنگ آف بحرین کانورخان ایئربیس پر شایان شان استقبال کریں گے۔ بعدازاں وزیراعظم ہائوس میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاجائیگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم معزز مہمان حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے وزیرمہمانداری ہونگے، کنگ آف بحرین گزشتہ چار عشروں کے دوران سرکاری طور پر پاکستان کا دورہ کرنیوالے بحرین کے پہلے بادشاہ ہیں۔