کولمبیا 25 کلووزنی 8 ماہ کا بچہ توجہ کا مرکز بن گیا

سانتیاگو نامی بچے کا وزن 8 ماہ کے کسی بھی بچے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے


Net News March 20, 2014
ڈاکٹروں نے بچے کے وزن کو کم کرنے کے لیے جوس اور سبزیوں پر مبنی ایک غذائی پلان تیار کیا ہے فوٹو:فائل

کولمبیا میں 25 کلو وزنی 8 ماہ کا بچہ ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سانتیاگو نامی بچے کا وزن 8 ماہ کے کسی بھی بچے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے. سانتیاگو کی ماں کو تشویش تھی کہ بچے کو ہلنے جلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے وزن کو کم کرنے کے لیے جوس اور سبزیوں پر مبنی ایک غذائی پلان تیار کیا ہے جو اس کے وزن میں کمی لائے گا۔

مقبول خبریں