ڈیڑھ ارب ڈالرکس خدمت کے عوض ملےسینیٹ کمیٹی

داسو ڈیم پر رواں سال کام شروع، 2019میں مکمل ہو گا، ورلڈ بینک700ملین ڈالردیگا،چیئرمین واپڈا


Numainda Express March 20, 2014
بلیک لسٹ کمپنی کومنصوبہ دینے پرکمیٹی کااظہارتشویش،تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈزکی تفصیل طلب فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کوبتایاگیاکہ4.2بلین ڈالرکی لاگت سے بننے والے داسوڈیم کی تعمیررواںسال شروع کردی جائیگی۔

یہ2019میں مکمل ہو گا،کمیٹی نے ورلڈبینک کی جانب سے بلیک لسٹ ہونیوالی کمپنی کو منصوبہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،کمیٹی نے تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی فہرست بھی طلب کرلی،چیئرمین کمیٹی زاہدخان کاکہناتھاکہ حکومت قوم کوڈیڑھ ارب ڈالرکاحساب دے کہ یہ کس خدمت کے عوض دیئے گئے ہیں، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرزاہدخان کی صدارت میں ہوا، جس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈانے بتایاکہ داسو ڈیم کی تعمیرکاکام رواں سال شروع کردیا جائیگاجبکہ ڈیم کی تعمیر 2019ء تک مکمل ہوگی۔

دومرحلوں میں کام شروع کیاجائیگا جس کے مطابق دوپاوریونٹ تعمیرکیے جائیں گے جس سے چھ یونٹ چلیں گے،پہلے یونٹ میں 2160 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،منصوبے پر4.2ملین ڈالرلاگت آئیگی، پلاننگ کمشن نے منڈاڈیم کے حوالے سے فائل ورک پراعتراضات اٹھائے جس پرکمیٹی نے ہدایت کی کہ وزات قانون اورپلاننگ کمشن بیٹھ کراعتراضات دورکریں۔