کراچی میں ڈینگی سے رواں سال 32 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 257 نئے کیسز رپورٹ


September 25, 2022
(فوٹو: فائل) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 257 نئے کیسز رپورٹ

شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 318 ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد پانی اور پھلوں کے مشروبات کا استعمال رکھیں جبکہ پپیتے کے پتوں کا عرق بھی استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں