آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف سربراہ کی ملاقات

افغان سرحدپررابطے کانظام بہتربنانے پرغور،باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربھی تبادلہ خیال


Numainda Express March 21, 2014
دہشت گردوں کی نقل وحرکت کوملکرہی کنٹرول کرسکتے ہیں،دونوں جنرلزکااتفاق فوٹو: فائل

افغانستان میں موجود بین الاقوامی اتحادی فورس ایساف کے سربراہ جنرل جوزف ڈن فورڈ نے جمعرات کوجی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر رابطے کے نظام کومزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیاجبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آن لائن کے مطابق جنرل راحیل شریف اور جوزف ڈن فورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادی فوج اور پاک فوج مل کر ہی سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرسکتے ہیںاس موقع پر جنرل ڈن فورڈ کو پاک فوج کی ان کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو پاک افغان سرحد پر امن اور استحکام کے لیے کی گئی ہیں۔