- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
سپریم کورٹ؛ جامعہ کراچی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد
کراچی: سپریم کورٹ نے جامعہ کراچی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے پر 30 یوم میں عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی پٹیشن 4597/2019 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جامعہ کراچی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد رجسٹری میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جامعہ کراچی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔
یہ خبر پڑھیں : ہائی کورٹ کا جامعہ کراچی کے رجسٹرار کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم
جامعہ کراچی کے وکلا نے یونیورسٹی ‘سنیڈیکیٹ” نامکمل ہونے کا جواز پیش کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی استدعا کی۔
معزز عدالت نے جامعہ کراچی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے 13 مئی 2022 کو سنائے گئے فیصلے پر 30 یوم میں عمل درآمد کا حکم دیدیا۔ جس کے تحت اس مدت کے دوران سینڈیکیٹ مکمل کرکے اجلاس کا انعقاد کرنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : جامعہ کراچی کی وائس چانسلر اور رجسٹرار کو توہین عدالت کا نوٹس
واضح رہے اسی پٹیشن پر عمل درآمد کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پہلے ہی توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار جامعہ کراچی کو 7 اکتوبرکو طلب کر رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔