گوگل فار اسٹارٹ اپس ایکلسلریٹر: پاکستان میں گردشی معیشت کا آغاز

بزنس رپورٹر  منگل 4 اکتوبر 2022

کراچی: گوگل پاکستان، ایشیاء پیسیفک اور شمالی امریکا میں، اپنےاسٹارٹ اپس کےلیے گوگل فار اسٹارٹ اپس: سرکلر اکنامی کےنام سے ایک پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔یہ پروگرام ایسے اداروں کا انتخاب کرے گا جو دوبارہ استعمال (reuse)، دوبارہ بھرائی کرنے (refill)، ری سائیکلنگ، کمپوزنگ، فیشن، فوڈ، سیف اینڈ سرکلر میٹریل اور ماحول کی تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

سرکلراکنامی سےتعلق رکھنےوالےسولوشنز متعارف کرانے کی غرض سےایشیاء-پیسفک بہترین نقط آغازہے۔  یہ موسمی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ خطہ ہے۔ تمام دریاؤں سے سمندر میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کا 90 فیصدصرف 10 دریا پیدا کرتے ہیں اور اْن میں 8دریا ایشیاء- پیسیفک میں بہتے ہیں۔امکان ہے کہ سنہ 2040ء تک، ایشیا میں پلاسٹک کا استعمال دنیابھر میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے 40 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

یہ سیارہ دوبارہ، قدرتی طور پر جس قدر پیدا کر سکتا ہے،انسان اْس سے کہیں زیادہ وسائل استعمال کرتا ہے۔ امکان  ہے کہ سنہ 2022ء میں وسائل کی عالمی طلب میں، زمین کے ماحولی نظام کے ایک سال میں دوبارہ پیدا کرنے کی گنجائش کے مقابلے میں 1.75گنا زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔اِن میں سے زیادہ تروسائل جو ہم حاصل کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، ضائع ہو جاتے ہیں۔ اِس طرح ہر سال ٹھوس فضلے کی صورت میں سالانہ 2ارب ٹن سے بھی زیادہ وسائل ضائع ہوتے ہیں۔امید ہے کہ یہ پروگرام اسٹارٹ اپس کو ایسی سرکلر اکنامی تخلیق کرنے میں مدد کرے گا جو ہر شخص کے لیے زیادہ محفوظ، پائیدار اور مساویانہ ہو اور جو مادی وسائل کے ساتھ ہمارے تعلق کو دوبارہ قائم کر سکے اور چیلنجوں کی گردش کو حل کر سکے۔

1-سے-1 اور 1-سے -کئی والے لرننگ سیشنز کے ذریعے یہ ایکسلریٹر پروگرام دس ہفتوں پر مشتمل ورچوئل پروگرامنگ پیش کرتا ہے جس میں گوگل کے انجنیئروں اور بیرونی ماہرین کی جانب سے تیکنکل مدد اور مینٹورنگ فراہم کی جائے گی۔ شرکاء کے لیے ایک Success Manager بھی مخصوص کیا جائے گاجو اُنھیں اور اُن کے اداروں کو مزید اعانت فراہم کرے گا۔

گوگل فار اسٹارٹ اپس:سرکلر اکنامی کے لیے درخواستیں 04 اکتوبر، 2022ء سے 14نومبر، 2022ء تک وصول کی جائیں گی جبکہ پروگرام کا آغاز فروری، 2023ء سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔