کراچی سمیت کہیں فوجی آپریشن نہیں ہوناچاہیےفضل الرحمن

دینی مدارس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بات کوئی دہشتگرد ہی کہہ سکتا ہے،امیر جے یو آئی (ف)


Staff Reporter March 23, 2014
دینی مدارس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بات کوئی دہشتگرد ہی کہہ سکتا ہے،امیر جے یو آئی (ف). فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بات کوئی دہشت گردہی کہہ سکتا ہے۔

ہماری خواہش ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں۔ کراچی سمیت کہیں پر بھی فوجی آپریشن نہیں ہوناچاہیے۔ ہفتے کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں مذاکرات کی بات کی ہے۔ آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔ ملک میں قومی سلامتی پالیسی ہونی چاہیے جس پرسب کا اتفاق رائے بھی ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ داخلہ پالیسی پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھارہی ہے۔ وزیر اعظم نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ فوج کوکسی دوسرے ملک میں نہیں بھیجیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم ہزارہ صوبے کی حمایت کرتے ہیں۔