مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے 6 ملزمان گرفتار

گلشن معمار پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر لوٹا گیا ٹرک برآمد کرلیا


Staff Reporter March 23, 2014
گلشن معمار پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر لوٹا گیا ٹرک برآمد کرلیا. فوٹو فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ناردرن بائی پاس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفی کو گرفتار کرکے ملز م کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گلشن معمار پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر لوٹا گیا ٹرک برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق ٹرک پر مختلف اقسام کا 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان لدا ہوا ہے۔اورنگی ٹائون اور اتحاد ٹائون میں بھی پولیس نے 2,2ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔