ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

کرکٹرز کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر دونوں بورڈز ٹور کو ری شیڈول کرنے پر رضامند ہیں


Sports Reporter October 13, 2022
کرکٹرز کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر دونوں بورڈز ٹور کو ری شیڈول کرنے پر رضامند ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال جنوری میں دورئہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

''کرک انفو'' کے مطابق کرکٹرز کی مختلف ٹی20 لیگز میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر دونوں بورڈز ٹور کو ری شیڈول کرنے پر رضامند ہیں، اس دوران کھلاڑی متعدد لیگز کھیلتے ہیں جن میں آسٹریلیا کی بگ پیش لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور جنوبی افریقہ کی آئی ایل ٹی20 لیگز شامل ہیں۔

دوسری جانب بگ پیش لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور جنوبی افریقہ لیگز کیلئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو سائن اَپ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ کیریبیئنز کو آئندہ سال تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا تاہم دورہ ملتوی ہوا تو میچز 2024 میں کروائے جائیں گے۔

 

مقبول خبریں