مہنگا دودھ بیچنے پر 6 دکاندار گرفتار کئی دکانیں سیل

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائر سعید لغاری کی ہدایت پر ناجائزمنافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں کیں


Staff Reporter October 20, 2022
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائر سعید لغاری کی ہدایت پر ناجائزمنافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں کیں ۔ فوٹو : فائل

مہنگا دودھ بیچنے پر 6 دودھ کی دکانوں کو سیل اور6 ناجائزمنافع خوروں کوگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائرڈ سعید لغاری کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر، سول لائن، لیاری، آرام باغ اور گارڈن کا ضلع جنوبی میں مہنگے داموں روز مرہ اشیا اور دودھ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔

مہنگا دودھ بیچنے پر16 دکانوں پر 255000 جرمانہ عائد کیا گیا،6 دودھ کی دکانوں کو سیل اور6 ناجائزمنافع خوروں کوگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے کلفٹن ڈیفنس میں دودھ کے ایک دکان پر 20000 کا جرمانہ عائد کیا، 6دکانداروں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے دودھ کی 2 دکانوں پر 40,000 کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پرائز چیکنگ کے دوران 7 دودھ کے دکانوں پر 110000 کے جرمانے عائد کیے، 4دکانیں سیل کردیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کی جانب سے بھی پرائس چیکنگ کے دوران دودھ کی 3 دکانوں پر 40000 کے جرمانہ عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانداروں پر 45000 کے جرمانے عائد کیے،2 دکانیں سیل کردیں۔