توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر سخت احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی

احتشام بشیر  جمعـء 21 اکتوبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 پشاور: تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جاریا ہے۔

اپنے آڈیو پیغام مین انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور خلاف آنے کی صورت ضلع کی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اکیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔