راولپنڈی میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقع پوش لڑکا گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  پير 24 اکتوبر 2022
نوجوان خود بھی ذہنی طور پر تندرست نہیں

نوجوان خود بھی ذہنی طور پر تندرست نہیں

 راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے سے مشکوک برقعہ پوش شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برقعہ پوش لڑکا خاتون کا روپ دھار کر پبلک ٹرانسپورٹ سے اترنے و راہ چلتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا تھا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے اسے قابو کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے حکام کے مطابق صادق آباد میں شہریوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے اسٹاف کو پبلک ٹرانسپورٹ سوزکی وین کے اسٹاپ کے قریب برقعہ پوش کی مشکوک حرکات کے متعلق نشاندہی کی۔

پولیس کے مطابق  نوجوان کے والد فالج کی مریض اور والدہ ضعیف ہیں ۔ نوجوان خود بھی ذہنی طور پر تندرست نہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیور یا خواتین میں سے بھی کوئی مدعی سامنے نہیں آیا اور نوجوان نے صرف برقعہ پہن کر خواتین کا روپ دھارا اسکے علاوہ دیگر جرم نہیں کیا جس پر اسکے کوائف نوٹ کرکے اسکو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔