- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
شاہین آفریدی کو ادھوری فٹنس کے ساتھ کھلانے کا الزام عائد

بھارت سے میچ میں وہ پیسر ہمیں دکھائی نہیں دیے جن کو ہم جانتے ہیں، وقار یونس (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور: شاہین شاہ آفریدی کو ادھوری فٹنس کے ساتھ میدان میں اتارنے پر سوالات اٹھنے لگے۔
دورہ سری لنکا میں انجرڈ ہونے والے شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں ری ہیب مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اسکواڈ کو برسبین میں جوائن کیا تھا، پیسر نے انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز میں بولنگ بھی کی، اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں انھوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابق کرکٹرز ان کو ادھوری فٹنس کے ساتھ میدان میں اتارنے کی بات کررہے ہیں،ایک ٹی وی پروگرام میں وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹرائنگولر سیریز کے دوران میں وہاں موجود تھا، میڈیکل پینل اور کپتان بابر اعظم سے سوال کیا تھا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں لے کر جا رہے ہو، ٹرائنگولر سیریز میں کیوں نہیں کھلا رہے؟نیٹ میں آپ کتنی بھی بولنگ کر لیں لیکن اصلی امتحان میچ میں ہوتا ہے۔
وسیم اکرم نے بھی وقار یونس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچز میں صرف 6 اوورز کھیلے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ پیسر فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطاً زور نہیں لگایا کیونکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا، شاہین کوپی ایس ایل میں کہا تھا کہ فٹ نہیں ہو تو نہ کھیلو لیکن انھوں نے کہا کہ میں کھیلوں گا، بھارت سے میچ میں فٹ نظر نہیں آ رہے تھے،انھیں بھاگنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔