پہلی سہ ماہی؛ امریکا، برطانیہ وچین پاکستانی برآمدات میں سرفہرست

اے پی پی  بدھ 26 اکتوبر 2022
جرمنی چوتھے، متحدہ عرب امارات پانچویں نمبرپرسرفہرست ممالک شامل ہیں، اعدادوشمار (فوٹو : فائل)

جرمنی چوتھے، متحدہ عرب امارات پانچویں نمبرپرسرفہرست ممالک شامل ہیں، اعدادوشمار (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا، برطانیہ اور چین بدستور پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2022 امریکا کو 1.657 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصدزیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکو1.565 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔

برطانیہ کو519.87 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44 فیصدکم ہیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو549.82 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

چین کو501 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.40 فیصدکم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو559.17 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔برآمدی مقامات میں جرمنی چوتھے اورمتحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔