سنندا کی پراسرار موت ششی تھرورکو کلین چٹ نہیں دے سکتے کمشنر دہلی

سننداکی موت سے متعلق ملنے والے شواہدکا تمام زاویوں سے جائزہ لیا جارہاہے


INP March 26, 2014
سننداکی موت سے متعلق ملنے والے شواہدکا تمام زاویوں سے جائزہ لیا جارہاہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرششی تھرورکی بیوی سنندا پشکر کی موت کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا،دہلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ششی تھرورکوفی الحال کلین چٹ دینے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کمشنربی ایس باسی نے بتایاکہ سننداکی موت سے متعلق ملنے والے شواہدکا تمام زاویوں سے جائزہ لیا جارہاہے،تفتیش جاری رہنے تک ششی تھرور کوکلین چٹ نہیں دی جاسکتی، کوئی حتمی بات تفتیش مکمل ہونے پرہی کہی جاسکتی ہے،اس معاملے میں کسی کے بھی خلاف ایف آئی آردرج کرناقبل ازوقت ہوگا،گواہوں کے بیانات اورجائے وقوع سے ملنے والے شواہدکی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس میں دعوی کیاگیاہے کہ سننداپشکر کے بعض اعضا کے تجزیے سے کسی سکون آور دواکے استعمال کے شواہدنہیں ملے ،تاہم ان کے معدے سے سکون آور دوا کے استعمال کے شواہد ملے تھے، جس کی بناپر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ سکون آورادویہ کے استعمال کو قراردیا گیاتھا۔