- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
- کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
- پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل
- پیٹرول پر سبسڈی نہیں، امیر کیلیے نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا، وزیر مملکت
- لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
گرین شرٹس اندھیروں میں امید کی کرن ڈھونڈنے لگے

اگلے تینوں میچز میں فتح کے ساتھ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوسی کے اندھیروں میں گم گرین شرٹس امید کی گرن ڈھونڈنے لگے۔
ورلڈکپ میں بلند عزائم کے ساتھ میدان میں اترنے والی پاکستان ٹیم کو ابھی تک دونوں میچز میں شکست ہوئی ہے، میلبورن میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی تو امید تھی کہ گرین شرٹس زمبابوے کیخلاف بھرپور کم بیک کرتے ہوئے بڑے مارجن سے فتح حاصل کریں گے مگر پرتھ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھی شکست کا سامناکرنا پڑا۔
پاکستان کیلیے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے سفر انتہائی دشوار ہوگیا ہے،ممکنات کا ایک گورکھ دھندا شروع ہوگیا ہے جس میں اگر مگر کی صورتحال میں کئی چیزوں کا پاکستان کے حق میں ہونا ضروری ہوگا۔
پاکستان ٹیم کو اتوار کو شیڈول نیدرلینڈز کیخلاف میچ جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو بھی مات دینا ہوگی، ان میچز میں نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا،ابھی تک گروپ 2میں شامل ہر ٹیم 2،2 میچ کھیل چکی، بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ایک باہمی میچ بارش زدہ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے 3،3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں، بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستان اور نیدرلینڈز نے ابھی تک کوئی کھاتہ نہیں کھولا،گروپ کی تمام6 ٹیمیں اب اتوار کو ایکشن میں ہوں گی، پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز اور بھارت کا جنوبی افریقہ جبکہ بنگلا دیش کا زمبابوے سے ہوگا۔
گرین شرٹس کیلیے بہتر ہوگا کہ وہ نیدرلینڈز کو شکست دیں، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی فتح حاصل کریں، پھر پاکستان امید کرے گا کہ نیدرلینڈز، زمبابوے اور بھارت، بنگلا دیش کو ہرائے، پھر پاکستان جنوبی افریقہ اور آخری میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ امید رکھے گا کہ زمبابوے کہیں بھارت کو بھی اپ سیٹ نہ کردے۔
پاکستان کی اگر مگر کا کافی حد تک انحصار اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ پر ہوگا، اگر اس میچ میں پڑوسی ملک جیتا تو امید کی کرن زیادہ روشن رہے گی، اگر پروٹیز نے بھارت کو شکست دی پھر پاکستان امید کرے گا کہ نیدرلینڈز جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ کردے اور بھارت کو بھی زمبابوے سے شکست ہوجائے۔
اتوار کو ہونے والے میچز کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کیلیے کن امکانات کا ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کیمپ میں شدید مایوسی کی لہر تھی،انہونی پر کئی کھلاڑی بالکل خاموش بیٹھے رہے،ٹیم مینجمنٹ کے ارکان ان کی ہمت بندھانے کی کوشش کرتے رہے،اعتماد کی بکھری کرچیاں جمع کرکے نیدرلینڈز کیخلاف میدان میں اترنا آسان نہیں ہوگا۔
مینجمنٹ، کپتان اور کھلاڑیوں کی گفتگو میں غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے،ممکنہ تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا مگر بینچ پاور میں اتنے وسائل ہی نہیں کہ زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کی جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔