کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کی مہم شروع

25لاکھ بچوں کو کراچی کے 7اضلاع اور حیدرآباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی


Staff Reporter November 02, 2022
ویکسی نیشن سے بچوں میں مدافعت پیدا ہوگی ۔ فوٹو : فائل

کراچی اور حیدرآباد میں 5سے 11سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پیر کے کراچی کے 7اضلاع اور حیدرآباد میں بچوں کو ویکسین لگائی گئی، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد احمد میمن کے مطابق جن بچوں کو پہلی ویکسین لگ چکی ہے انھیں ہی دوسری ویکسین دی جارہی ہے۔

بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کے پہلا مرحلہ 19سے 24ستمبر تک جاری رہا تھا جس میں 25 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی گئی، انہی بچوں کو کراچی کے 7اضلاع اور حیدرآباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اور والدین کو مہم سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام بچوں کو ویکسین لگ سکے۔

انھوں نے مذید کہا کہ ویکسی نیشن سے بچوں میں مدافعت پیدا ہوگی اور اسی صورت وہ اور دیگر افراد وائرس سے محفوظ رہ سکیں گے، ویکسین لگانے والی ٹیموں نے اسکولوں اور مدارس میں بھی بچوں کو دوسری ویکسین لگائی۔