پاکستان کی روسی سینیٹر کے جوہری دعوے پر وضاحت طلب

کامران یوسف  بدھ 2 نومبر 2022
بغیر دلیل کے بے بنیاد بیان پر حیران جو پاک روس تعلقات سے متصادم ہے،ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

بغیر دلیل کے بے بنیاد بیان پر حیران جو پاک روس تعلقات سے متصادم ہے،ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے روسی سینیٹر کے جوہری دعوے پر وضاحت طلب کر لی۔

پاکستان اور یوکرین نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی پر بات چیت کی۔ اسلام آباد نے روسی سینیٹر کے اس دعوے پر ماسکو سے وضاحت طلب کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے منگل کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہم اس طرح کے بے بنیاد بیان پر حیران ہیں جو بغیر کسی دلیل کے ہے یہ بیان پاک روس تعلقات کی روح سے بالکل متصادم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ماسکو سے اس بیان پر وضاحت طلب کر رہے ہیں، اس سے قبل روسی سینیٹر ایگور مورزوف نے الزام لگایا تھا کہ یوکرین اور پاکستان نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی پر بات چیت کی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق فیڈریشن کونسل کی دفاعی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف نے دعویٰ کیا کہ یوکرائنی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کے لیے ایک وفد سے ملاقات کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔