- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
وزیراعلی ہاؤس میں اہم بیٹھک، متحدہ اور پی پی کا معاہدے کے تحت ساتھ چلنے پر اتفاق

فوٹو فائل
کراچی: ایم کیو ایم وفد اور پیپلزپارٹی کے وفد نے معاملات کو بات چیت اور معاہدے کے تحت لیکر چلنے پر ایک بار پھر اتفاق کرلیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور پیپلزپارٹی کی قیادت فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت وفاقی وزیر فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور سابق میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سعید غنی ، شرجیل میمن، وقار مہدی اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کےدرمیان ورکنگ رلیشن شپ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور شدید بارشوں سے متاثر انفراسٹرکچر کی تعمر نو پر بھی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں دونوں جماعتوں نے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا جب کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔