ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ شاداب اور شاہین بھی شارٹ لسٹ

شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا


Sports Reporter November 12, 2022
شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔ فوٹو: آئی سی سی

ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شاداب اور شاہین بھی شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کرلیا گیا،مجموعی طور پر انگلینڈ کے 3،پاکستان اور بھارت کے2،2، زمبابوے اور انگلینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.

نامزد کردہ 9کرکٹرز میں شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،سیم کرن،جوز بٹلر، الیکس ہیلز، ویراٹ کوہلی،سوریا کمار یادو، سکندر رضا اور وانندو ہسارنگا کو فہرست میں جگہ ملی۔شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔

مقبول خبریں